اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: زراعتی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج - مدھیہ پردیش نیوز

بھوپال میں مرکزی حکومت کے زراعتی بل کے خلاف عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا۔ ساتھ ہی زراعتی بلز کو جلداز جلد واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

aam aadmi protest against farmers bill in bhopal
زراعتی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا

By

Published : Sep 24, 2020, 3:28 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مرکزی حکومت کے زراعتی بلز پاس کیے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی نے مخالفت شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بل سے منڈیوں کو خطرہ ہے۔ دوسرا اس بل سے کالابازاری ایکٹ کو بھی خطرہ ہے اورتیسرا اس بل کا اثر چھوٹے کسانوں پر زیادہ پڑے گا۔

دیکھیں ویڈیو

عام آدمی پارٹی اس کے لیے سڑک سے لے کر سنسد تک احتجاج کر رہی ہے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے ہر اضلاع میں بھی آج اس بل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما پنکج سنگھ نے کہا، 'وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی ایک کسان کے بیٹے ہیں اور خود بھی کسان ہیں۔ اس لئے انہیں یہ سوچنا چاہئے تھا کہ کسانوں کے اوپر اس کا کیا اثر پڑے گا۔'

زراعتی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا

مزید پڑھیں:

'بڑی کمپنیوں کو کانٹریکٹ فارمنگ سے فائدہ ہوگا'

انہوں نے کہا، 'اس کالے قانون کو مرکزی حکومت کو بل واپس لینا پڑے گا، کیونکہ اس بل سے کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔ اگر ان بلز کو واپس نہیں لیاجاتا ہے تو اس احتجاج کو بہت آگے تک لے کر جایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details