بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عام آدمی پارٹی کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی سے ائے رکن اسمبلی اور ریاست مدھیہ پردیش کے انتخابی انچارج بھوپیندر سنگھ جون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے انتخابات میں ہم 230 سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے۔ ہم سروے کر کے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اور جلدی ہم اپنی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا ہماری پارٹی دہلی اور پنجاب کے لیڈران پورے مدھیہ پردیش میں پھیل گئے ہیں، جگہ جگہ عوام سے ملاقات کر رہے ہیں اور پارٹی کے ایجنڈے سے روبرو کروا رہے ہیں۔ اور اب جلد ہی عام آدمی پارٹی پوری ریاست میں انتخابی تشہیر شروع کرنے جا رہی ہے۔ ہمارے بڑے لیڈر اروندر کیجری وال، بھاگوت مان اور دیگر سینیئر لیڈران ریاست میں ائیں گے۔ اور ریاستی انتخابات کی تمام سنبھالیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک افواہ یہ پھیلائی جا رہی ہے کہ عام آدمی پارٹی کانگرس سے مل گئی ہے۔ اور شاید ہم انتخابات نہ لڑے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ ہم ریاست میں پوری 230 سیٹوں پر انتخابات لڑنے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حسب اختلاف پارٹیوں کی ایکتا کی بات کی جا رہی ہے۔ جو کہ صرف پارلیمنٹ کے لیے ہے نہ کہ اسمبلی انتخابات کے لیے اس لیے ریاست میں غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے ۔اس لیے میں یہ بات صاف کر رہا ہوں کہ ہم پوری 230 سیٹوں پر انتخابات لڑے گے۔