اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات

بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کے مد نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سخت سخت سکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔

عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات

By

Published : Nov 19, 2019, 3:20 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہونے والے 72 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کو لے کر انتطامات کے تعلق سے انتظامیہ اور پولیس افسر فکرمند دکھائی دے رہے ہیں۔

سلامتی انتظامات کو انجام دینے کے لیے ضلع کلکٹر اور پولیس کے اعلیٰ افسروں نے اجتماع گاہ پر ایک میٹنگ طلب کی- پولیس اور انتظامیہ کے افسروں کے علاوہ اجتماع انتظامیہ کمیٹی کے عہدیداران اور شہر کے ذمہ داران موجود تھے -

عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات

اجتماع گاہ حفاظتی انتظامات کے تحت اس بار پولیس نے اجتماع میں شامل ہونے والے لوگوں پر نگرانی رکھنے کے لیے آس پاس تقریبا دس واچ ٹاور اور بنائے ہیں- اس سے پہلے اب تک یہاں پانچ ٹاور سے نگرانی کی جا رہی تھی لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ سلامتی بندوبست میں کوئی کسر نہیں رکھنا چاہتی ہے اس دوران ان اجتماع لیجانے والے لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے اجتماع گاہ کے باہر کی طرف سی سی ٹی وی کیمرے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details