اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tree Plantion In Bhopal: بھوپال میں سرسید احمد خان کے یوم وفات پر شجرکاری - بھوپال کی خبر

سرسید احمد خان کے یوم وفات پر سرو دھرم سدبھاؤنا منچ نے سرسید احمد خان کو یاد کرتے ہوئے بھوپال کے اقبال میدان پر شجرکاری کی اور دعائے مغفرت کی۔Death Anniversary of Sir Syed Ahmed Khan

بھوپال میں سرسید احمد خان کی یوم وفات پر شجرکاری
بھوپال میں سرسید احمد خان کی یوم وفات پر شجرکاری

By

Published : Mar 29, 2022, 4:56 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سرو دھرم سدبھاونا منچ کے ذمہ داران نے سرسید احمد خان Sir Syed Ahmed Khan کی یوم وفات پر شجرکاری کی۔ ذمہ داران نے کہا کہ سرید احمد کی تعلیمی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔جس زمانے میں ان کی اس مہم کی مخالفت کی گئی پر انہوں نے اپنے تعلیمی مہم کو جاری رکھا اور تعلیمی میدان میں ایک انقلاب لایا گیا۔

بھوپال میں سرسید احمد خان کی یوم وفات پر شجرکاری

یہ بھی پڑھیں: Sir Syed Ahmad Khan Death Anniversary: ستائیس مارچ کو سرسید احمد خان کی برسی کے موقع پر پروگرام

بھوپال کے نوابوں نے بھی اس تعلیمی مہم پر اپنا بہترین کردار ادا کیا۔ بھوپال کی سکندر جہاں بیگم اور بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر بھی رہے اور اپنی خدمات کو انجام دیا۔آج سرسید احمد خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کی پورے ملک میں تعلیم مشن کامیابی کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سرسیداحمد خان کی یوم وفات پر بھوپال میں شجر کاری کرکے انہیں یاد کیا گیا۔ ساتھ ہی کے لئے مغفرت کی دعائیں بھی کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details