مدھیہ پردیش کے ستنا میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم، ایک ہلاک ستنا، مدھیہ پردیش: ریاست مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں منگل کی شب پرانی عمارت اس وقت اچانک منہدم ہو گئی جب اس میں رینوویشن کا کام چل رہا تھا۔ ایک کی موت ہوگئی جب کہ دو کو بچالیا گیا۔ منگل کی شب ستنا کے چھتو مل سبنانی بہاری چوک میں ایک پرانی عمارت اس وقت منہدم ہو گئے جب اس میں رینویشن کا کام چل رہا تھا یہ حادثہ کے وقت کچھ مزدور عمارت میں پلر اور دیوار کو مرمت کر رہے عمارت گرنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی جب کہ ایک کو بچا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت اٹھ لوگ عمارت موجود تھے۔ ان میں سے پانچ پہلے ہی باہر نکل گئے جب کوئی دو کو ریسکیو ٹیم نے باہر نکالا۔ ایک مزدور ملبے میں دبا رہ گیا تھا جس کی ناش پانچ گھنٹے کے بعد نکالی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Wall of Basement Collapsed اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں زیر تعمیر عمارت گر گئی، 5 افراد دب گئے، 2 ہلاک
اچانک ہوئے اس حادثے سے اس پاس علاقے میں دہشت کا ماحول ہو گیا اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نگر نگم اور این ڈی ار ایف کی ٹیم میں ضائع حادثے پر پہنچ کر رسکیو اپریشن شروع کر دیا بتایا جا رہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے نریندر سبنانی عرف پنکی کئی دنوں سے اس بلڈنگ میں توڑ پھوڑ اور انوویشن کا کام کرا رہا تھا منگل کی شب دو مستری اور تین مزدور کام کر رہے تھے ایک مستری دیوار جوڑ رہا تھا جب کہ دوسرا مستری مزدور کے ساتھ پیللار کاٹ رہا تھا ایک مزدور سیڑھی کے پاس کام کر رہا تھا بلڈنگ کے کچھ حصہ گرنے جیسے ہی گرا نریند اپنے ساتھ نتیش اور رتیش کو لے پچھلے دروازے سے باہر نکل گیا۔ عمارت گرنے کے بعد پوچی پوکلینڈ اور مقامیوں کی مدد سے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے وہیں اور زخمی کو علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے اب اس حادثے کا ویڈیو سوشل میڈیا پہ بھی وائرل ہو رہا ہے۔