مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام 16 مئی کو بھوپال کے رویندر بھون کے گورانجنی حال میں قومی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان میں حصہ داری کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں ملک کے ممتاز اردو اسکالرس شرکت کریں گے۔ کشمیری پنڈتوں پر مبنی اس سمینار کے تعلق سے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ تاریخ کے حوالے سے اگر ہم بات کرے تو کشمیری پنڈتوں کا جو حصہ داری رہی ہے اس کے بغیر اردو زبان کا ذکر ادھورا ہے۔A seminar on Kashmiri Pandits will be held on May 16 in Bhopal
انہوں نے کہا اگر آپ دیکھیں گے کی کشمیر میں اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دلانے میں سب سے بڑا ہاتھ کشمیری پنڈتوں کا ہے۔ انہی سب باتوں کو محسوس کرتے ہوئے اردو زبان و ادب میں ہر صنف میں کشمیری پنڈتوں نے بہت تحقیقی کام کیا ہے۔ یہ بھی ہمیں تاریخ کے حوالے سے پتہ چلتا ہے۔ انہیں اس پر روشنی ڈالنے اور ان پر گفتگو کرنے کے لئے بہت سے مقررین کو پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔