اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ سال سے لاپتہ نوجوان، پاکستان جیل میں قید - Anil Saket imprisoned in Pakistan

پاکستان کے لاہور جیل میں گزشتہ 4 سالوں سے قید انیل ساکت کو پاکستان حکومت کی جانب سے رہا کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

پانچ سال سے لاپتہ نوجوان، پاکستان جیل میں قید
پانچ سال سے لاپتہ نوجوان، پاکستان جیل میں قید

By

Published : Sep 16, 2020, 2:05 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے نئی گڑھی تھانہ علاقہ میں واقع گاؤں چھدہائی سے سنہ 2015 میں انل ساکت نامی نوجوان کے لاپتہ ہونے کی خبر آئی تھی لیکن سنہ 2019 میں نوجوان کی لاہور جیل میں قید ہونے کی خبر آئی تھی۔ جس کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے قید نوجوان کی رہائی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ خبر سننے کے بعد اہل خانہ سمیت مقامی لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کے چھدہائی گاؤں کے رہائشی انل ساکت 3 جنوری سنہ 2015 کو اچانک گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا کافی تحقیق کے بعد جب انیل نہیں ملا تو اہل خانہ 10 جنوری کو نئی گڑھی پولیس اسٹیشن جاکر گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ ساکت کے اہل خانہ متعدد بار تھانے گئے، پولیس سے انیل کو تلاش کرنے کا بارہا مطالبہ لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پانچ سال سے لاپتہ نوجوان، پاکستان جیل میں قید

لیکن جون 2019 میں حکومت ہند کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک خط ریوا ایس پی دفتر کو بھیجا گیا جس کے بعد پولیس کے اعلی افسران نے اس کی اطلاع نئی گڑھی پولیس اسٹیشن کو دی۔ جس میں گذشتہ 3 سالوں سے لاہور جیل میں قید انیل ساکت کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔ تب پتہ چلا کہ لاپتہ نوجوان انیل ساکت لاہور جیل میں بند ہے۔

انیل ساکت کے اہل خانہ اس سے لاعلم تھے کہ وہ ریوا سے پاکستان کی سرحد کیسے عبور کی۔ بتایا جا رہا کہ اس کی ذہنی حالت خراب تھی اور وہ ملک کی سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچ گیا جہاں انہیں پاکستان کی پولیس نے پکڑ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details