اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahatma Gandhi’s 74th Death Anniversary: مہاتما گاندھی کی 74 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد - مہاتما گاندھی 74 ویں برسی

بھوپال کی تنظیم سرو دھرم سدبھاونا منچ کی جانب سے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 74 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ریاست کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے مہاتما گاندھی کے بتائے عدم تشدد کے راستہ پر چلنے کی تلقین کی۔Nation Observe Mahatma Gandhi’s 74th Death Anniversary

تقریب کا انعقاد
تقریب کا انعقاد

By

Published : Jan 30, 2022, 5:55 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم ’سرو دھرم سدبھاونا منچ’ کے زیر اہتمام آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 74 ویں یوم شہادت کے موقع پر بھوپال کے گاندھی بھون میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں ریاست کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے شرکت کیNation Pays Tributes to Mahatma Gandhi on his 74th Death Anniversary ۔

تقریب کا انعقاد

اس تقریب میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور بابائے قوم گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


اس موقع پر ریاست کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے کہا بابائے قوم مہاتما گاندھی کی بتائی ہوئی ہربات صداقت پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بھجن "پیر پرائے جانے رے" اور دیگر بھجن میں امن کا پیغام ملتا ہے- ان کے بھجن کو کو اگر آپ غور سے سنیں گے تو اس میں مہاتما گاندھی کی پوری زندگی نظر آتی ہے-

مزید پڑھیں:74th Anniversary of Mahatma Gandhi: عدم تشدد کے پجاری مہاتما گاندھی کی 74ویں برسی پر خاص رپورٹ


آج کے پروگرام میں جہاں ایک طرف بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی گیا تو وہیں دوسری جانب ملک کی آزادی کے خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے ملک کے جیالوں کو بھی یاد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details