مدھیہ پردیش: جمعیت علما کے نمائندہ وفد نے کھرگون کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی اور اور ان کے حالات سے واقفیت حاصل کی- اسی کے ساتھ کھرگون فساد میں مارے گئے ادریس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی اور ساتھی نمائندہ وفد نے ضلع کے کلکٹر اور ایس پی سے ملاقات کی اور مظلوموں اور بے گناہوں کے ساتھ انصاف کرنے کی بات رکھی۔ ساتھ ہی اپیل کی ہے کہ جو بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کو جلد رہا کیا جائے اور کسی بھی مظلوم کے ساتھ نا انصافی سے بھرا برتاؤ نہ کیا جائے۔A delegation from Jamiat Ulama Madhya Pradesh visits Khargone
اس موقع پر جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا جمعیت علماء ہند ملک بھر میں امن چین کے لیے کام کرتی چلی آ رہی ہے اور آگے بھی کھرگون کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں امن چین قائم ہو، اس کے لیے کام کرتی رہے گی۔
جمعیت علماء مدھیہ پردیش کا نمائندہ وفد نے کہا کہ کھرگون متاثرہ کے حالات جاننے کے بعد معلوم ہوا کہ انتظامیہ نے ایک طرفہ کارروائی کی ہے اور ناجائز قبضہ کے نام پر مساجدکی دکانوں تک کو توڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد تو قصور وار نہیں ہوتی ہے اور نہ کسی کو پتھر مار سکتی ہے، لیکن پھر بھی مساجد کی دکانوں کو توڑ دیا گیا اور کئی لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا۔ آتشزدگی میں ہندو مسلمان دونوں کے مکان جلے ہیں، لیکن انتظامیہ کی طرف سے یک طرفہ ناانصافی پر مبنی کارروائی کی گئی ہے۔