اندور: مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم انجمن جشن عید میلاد النبی گزشتہ 79 سالوں سے ربیع الاول کے مہینے میں 12 روزہ جشن کا انعقاد کرتی آرہی ہے۔ اسلامی کیلنڈر کا ربیع الاول کا مہینہ عالم اسلام کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت ہوئی۔ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہیں ملک کی مختلف ریاستوں میں رسول عربی نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی یاد میں بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ بارہ دن تک محفلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
Milad un Nabi Starts In Indore اندور میں جشن میلاد النبی کا آغاز - حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
ملک کی مختلف ریاستوں میں رسول عربی نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی یاد میں بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ بارہ دن تک محفلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ Milad un Nabi Starts In Indore
اندور شہر میں گزشتہ 80 برسوں سے تنظیم انجمن جشن عید میلادالنبی بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ یکم ربیع الاول تا 12 ربیع الاول تک جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کر رہی ہے جس میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ انجمن جشن عید میلاد النبی کے صدر افضل پٹھان نے بتایا کہ 80 برسوں سے ہم 12 ربیع الاول کا جشن منا رہے ہیں بارہ دن تک چلنے والے جشن میں ملک سے نعت خواں اور میناز عالم دین اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے واعظ فرماتے ہیں جس سے لوگوں کو فیض حاصل ہوتا ہے شہر میں جہاں نشہ خوری دن پر دن اضافہ ہورہا ہے وہیں ان بارہ دنوں میں لوگوں کی سوچ میں مثبت اثرات نظر آنے لگتے ہیں۔ Milad un Nabi Starts In Indore
یہ بھی پڑھیں : Muslim Youth Beaten Up In Indore اندورمیں گربہ تقریب میں شرکت پر دو مسلم نوجوانوں کی پٹائی