بیتول: ریسکیو ٹیم نے 84 گھنٹے بعد بورویل میں پھنسے تنمے کو باہر نکالا، لیکن وہ زندگی کی جنگ ہار چکا تھا۔ تنمے 4 دن پہلے 50 فٹ گہرے بورویل میں گر گیا تھا، جس کے لیے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف SDRF and NDRF کی ٹیمیں و ضلع انتظامیہ اسے بحفاظت باہر نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی تھیں۔ لیکن تنمے کو بچایا نہیں جاسکا۔ ریسکیو ٹیم جمعہ کو صبح 5 بجے تنمے تک پہنچ گئی تھی۔
tanmay fallen in borewell evening of december 6
ریسکیو آپریشن میں شامل ہوم گارڈ کمانڈنٹ ایس آر اعظمی نے بتایا کہ صبح 5 بجے کو ریسکیو کیا گیا، حالانکہ اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ تنمے نے بورویل میں گرنے کے ایک دن بعد ریسپانس کرنا بند کردیا تھا، حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی مسلسل دی جا رہی تھی، لیکن بچہ بہت چھوٹا تھا اور اس نے گزشتہ 84 گھنٹوں سے کچھ کھایا پیا نہیں تھا، ایک بچے کے لیے اتنے وقت تک زندگی سے جنگ لڑپانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
کمانڈنٹ ایس آر اعظمی نے بتایا کہ تنمے 6 دسمبر کی شام کو بورویل میں گر گیا تھا۔ اس کے بعد سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تنمے کو باہر نکالنے کی مسلسل کوشش کی جارہی تھی۔ پتھریلی چٹانوں کے سامنے کسی کا بس نہیں چل رہا تھا، جس سے آپریشن میں مشکلات آئیں اور اس میں کافی وقت لگا، ہم جمعہ کی صبح تنمے کی لاش کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے، ہم نے تمام جدید تکنیکوں والی مشینیں نصب کر رکھی تھیں، اس کے باوجود پتھر کے بار بار گرنے کی وجہ سے تنمے تک پہنچنے کا راستہ مشکل ہوتا جا رہا تھا۔