اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کے 78 نئے کیس - CMHO news

ضلع اندور میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 249 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اندور میں کورونا کے 78 نئے کیس
اندور میں کورونا کے 78 نئے کیس

By

Published : Jul 7, 2020, 2:14 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں 'کووڈ 19' کے 78 نئے کیسز کے بعد، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4،954 ہوگئی ہے۔ تاہم ان متاثرہ مریضوں میں سے 3،838 صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جڑیا نے کل رات دیر گئے ایک بلیٹن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 'کل ٹیسٹ کیے گئے 1682 نمونوں میں سے 78 متاثرہ پائے گئے ہیں۔

جبکہ جانچ کے لیے 1692 نمونے موصول ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اب تک مجموعی طور پر 94545 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن میں سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4954 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع اندور میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 249 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 867 ہے۔ اب تک 4660 مشتبہ افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details