اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP New Corona Cases: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 72 نئے معاملے - مدھیہ پردیش میں کورونا کے نئے معاملے

مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز MP New Corona Cases کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 کیسز New Corona Cases کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 75 فیصد سے زیادہ کیسز اندور اور بھوپال کے ہیں۔

MP New Corona Cases: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 72 نئے معاملے
MP New Corona Cases: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 72 نئے معاملے

By

Published : Dec 30, 2021, 5:43 PM IST

یہ اعداد و شمار محکمہ صحت Department of Health کے افسران نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے کورونا کے حوالے سے بلائی گئی جائزہ میٹنگ Review Meeting میں پیش کیے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں میں ریاست میں روزانہ اوسطاً 34 سے زیادہ کیس موصول ہو رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے میں روزانہ اوسطا 20 کیس موصول ہو رہے تھے۔

MP New Corona Cases: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 72 نئے معاملے

حیران کن بات یہ ہے کہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیس میں سے 70 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین Vaccination In MP لگائی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ایسے کیسز سامنے آئے ہیں، جنہیں کورونا کے دونو ڈوز لگ چکے ہیں۔

ریاست میں 10 سے 16 نومبر کے درمیان 63 نئے کیسز New Corona Cases پائے گئے۔ فوہیں 21 سے 28 دسمبر کے درمیان 236 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ فعل کیس کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔ اس میں اندور اور بھوپال میں سب سے زیادہ مریض پائے گئے۔

گزشتہ 7 دنوں میں ریاست میں پائے جانے والے متاثرین میں سے 75 فیصد سے زیادہ صرف اندور اور بھوپال شہروں سے ہیں۔ اس میں 116 یعنی 49 فیصد مریض اندور کے ہیں، 68 یعنی 29 فیصد مریض بھوپال کے ہیں، 17 یعنی 7 فیصد مریض اجین کے ہیں، 6 یعنی 3 فیصد جبلپور کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: MP New Corona Cases: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 21 نئے معاملے

اس کے علاوہ راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ سات دنوں میں 136 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جس میں اندور میں 54، بھوپال میں57، جبلپور میں 5 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وہیں 28 دسمبر تک ریاست میں 2369 مکمل جینوم سیکو ینسک رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی ریاست میں 9 مریضوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون Omicron Variant In MP کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details