سیدھی: مدھیہ پردیش میں ان دنوں گھڑیال کے لیے ماحول سازگار ہے۔ گھڑیال نے 72 انڈوں سے 72 گھڑیال کو جنم دیا ہے۔ اس کی نگرانی کے لیے چھ لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مادہ گھڑیال سون ندی کے کنارے ریٹ مین انڈے دیتی ہیں۔ 72Hatchlings of The Critically Endangered Gharial
جانکاری کے مطابق ابھی مزید گھڑیالوں کے پیدا ہونے کی امید ہے۔ گھڑیال کو جنم دینے کے بعد ان کے شکار کا خوف رہتا ہے۔ نر گھڑیال سمیت دیگر جانور ان کا شکار کر سکتے ہیں۔ ایسے میں دونوں مادہ گھڑیال اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ان کے اردگرد موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ دونوں طرف سے ڈھال بن کر اپنے بچوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ چھوٹے گھڑیالوں کو قدرتی طور پر دو ہفتوں تک کھانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے بعد انہیں چھوٹی مچھلیاں دی جاتی ہیں۔