چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مہاویر کھنڈیلوال نے بتایا کہ گزشتہ رات جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 مثبت کے نئے معاملے ملے ہیں۔ یہاں پر کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 481 ہو گئی ہے اور اس سے متاثرہ بیماری کی وجہ مرنے والوں کے اعداد و شمار 51 ہو گئے ہیں۔ حالیہ مثبت معاملے میں 49 صرف اجین شہر کے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 193 کورونا متاثرہ مریض صحت مند ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک پانچ ہزار 826 سیمپل لئے گئے تھے اور ان میں سے 4 ہزار 788 سیمپل حاصل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل 316 نمونے حاصل ہوئے تھے جن میں سے 61 کورونا مثبت پائے ئے ہیں۔