ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کانگریس رہنما کے بھتیجے کو رقم وصولی کے لیے اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بدمعاشوں نے بچے کواغوا کیا تھا۔ اور ماں باپ سے چار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔
ماہو علاقے میں رہنے والے کانگریس رہنما وجیندر سنگھ چوہان کے چھوٹے بھائی جتندر سنگھ چوہان کا بیٹا ہرش سنگھ اچانک ہفتے کی شام گھر کے باہر نکلا اور اچانک لاپتہ ہوگیا۔ اطراف واکناف میں تلاش کیا گیا ، نہیں ملنے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔