بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کے چھ نئے معاملے سامنے آنے اور 13 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ریاست میں کل ایک سو فعال مریض ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ریاستی ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 34362 نمونوں کی جانچ میں کل چھ نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے تین معاملے بھوپال میں، دو اندور اور ایک سیہور میں سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 13 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد ایک سو ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی شرح بھی 0.01 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔