اندور ۔ احمد آباد نیشنل ہائی وے پر چیخلیا گاؤں کے پاس ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا، دیر رات مزدوروں سے بھری پک اپ وین کو ٹینکر نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔
پک اپ وین ٹائر پنچر ہونے کے سبب روڈ پر کھڑی تھی، تبھی پیچھے سے آرہے ایک ٹینکر نے پک اپ وین کو ٹکر مادی، اس حادثے میں موقع پر ہی 4 مزدوروں کی موت ہوگئی، جب کہ 2 مزدوروں کی دوران علاج موت ہوئی ہے، وہیں 24 مزدور زخمی ہیں۔