اردو

urdu

ETV Bharat / state

Man Held on leash نوجوان کے گلے میں بیلٹ ڈال کر کتے کی طرح گھمایا، چھ ملزمین گرفتار

پرانے بھوپال میں ایک نوجوان کے ساتھ چھ لوگوں نے بدسلوکی کی۔ ملزمین نے نوجوان کے گلے میں بیلٹ ڈال کر گتے کی آواز نکالنے پر مجبور کیا اور اسے مارا پیٹا، جس کے بعد متاثر نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر قصورواروں پر کاروائی کرنے کے ساتھ ان کے گھروں پر بلڈوزر چلایا گیا۔

بد سلوکی معاملے میں چھ نوجوان گرفتار
بد سلوکی معاملے میں چھ نوجوان گرفتار

By

Published : Jun 21, 2023, 12:30 PM IST

بد سلوکی معاملے میں چھ نوجوان گرفتار

بھوپال: پرانے بھوپال میں ٹیلا جمال پورہ کے فیضان لالہ، ساحل بچہ، محمد سمیر ٹیلا اور مفید خان نے وجے نام کے نوجوان کی پٹائی کی۔ پنچاوتی کالونی، لال گھاٹی کے رہنے والے وجے نے پولیس کو شکایت کی ہے کہ وہ اور اس کے دوست شاہ رخ ایک شادی کے لیے لینڈ مارک گارڈن گئے تھے۔ رات کو وہاں سے واپس آئے۔ شاہ رخ کو گھر چھوڑ کر وہ گھر جا رہے تھے۔ پھر راستے میں ملزم نے اسے روکا اور تھپڑ مار دیا۔ چاقو دکھایا، اسے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا، اس کی ایکٹیوا کی چابی اور موبائل چھین لیا۔

فیضان اور ساحل نے پی جی بی ٹی گراؤنڈ میں اس کے گلے میں بیلٹ باندھا اور جیب میں رکھے پیسے نکال لیے۔ وہ مارنے پیٹنے کے بعد کہنے لگے کہ تم مسلم بن جاؤ۔ بڑے کا گوشت گھاؤ۔ تم بزدل ہو۔ تمہارے پاس دماغ نہیں ہے۔ لڑائی کے دوران وجے کے بھائی لوکیش اور ماں کو فون کرکے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اس پر نوجوان کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں میاں بھائی بننے کو تیار ہوں۔

اس واقعے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا حرکت میں آگئے اور پولیس کمشنر کو 24 گھنٹے کے اندر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اس کے بعد ٹیلا جمال پورہ تھانہ علاقہ کے رہنے والے وجے نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کے خلاف مذہبی آزادی ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دریں اثنا اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال پولیس کمشنر اور کلکٹر کو مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی سخت ہدایات دی۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مجرموں کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ تینوں مجرموں کے گھروں پر بلڈوزر چلا دیے گئے ہیں۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نروتم مشرا ایک بار پھر میڈیا کے سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ صبح آپ کو 24 گھنٹے بتائے گئے تھے۔ ملزمان چھ گھنٹے کے اندر پکڑے گئے۔این ایس اے نے کارروائی کی ہے۔ ان کی تجاوزات کو نشان زد کیا گیا ہے۔ تجاوزات پر بلڈوزر چلانا شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا نفرت انگیز سوچ اور ذہنیت رکھنے والوں کے خلاف بھوپال میں یہ کارروائی ریاست میں ایک مثال بنے گی۔ اس معاملے میں متاثر وجے کی شکایت پر پولیس نے 6 ملزمان کے خلاف مذہبی آزادی ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
وہیں اس معاملے کو لے کر ریاست کی فعل تنظیموں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ مسلم تہوار کمیٹی کے صدر اوصاف شامیری خرم نے کہا کہ جو ظلم کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔ اور جس طرح سے نوجوان کے ساتھ سلوک کیا ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ملزمان کے گھروں پر جس طرح سے بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں وہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اور پولیس کو ملزمین کو سخت سزا دینا چاہیے نہ کہ ان کے گھر والوں کو وہی آل انڈیا علماء بورڈ کے صدر قاضی سید انس علی نے کہا کہ جس طرح سے نوجوان کے ساتھ سلوک کیا گیا ہے۔ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور سخت مذمت کرتے ہیں۔لیکن وہی حکومت کی ان کے گھر والوں پر کی گئی بلڈوزر کارروائی کو ہم سراسر غلط کہہ رہے ہیں۔ جو کہ اس میں سزا ملزم کو نہیں بلکہ ان کے گھر والوں کو بھی دی جا رہی ہے۔ جو کہ سراسر غلط ہے ۔
مزید پڑھیں:Madhya Pradesh Assembly Elections بی جے پی لیڈر دیپک جوشی ہفتہ کو کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں

وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی ہدایات کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ ڈی سی پی ریاض اقبال ٹیلا تھانہ جمال پورہ پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹی آئی انوراگ لال کو موقع پر ہی لائن اٹیچ کر دیا۔ اس کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ اس عملے نے عجلت میں ملزمان کے گھروں کی نشاندہی کی اور ان پر بلڈوزر چلایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details