اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں کورونا کے 51 نئے معاملے

بھوپال میں 84 دن بعد ایک بار پھر سے کورونا کے 51 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس میں 15 سال سے کم عمر کے 5 بچے شامل ہیں۔

بھوپال میں کورونا کے 51 نئے معاملے
بھوپال میں کورونا کے 51 نئے معاملے

By

Published : Oct 15, 2021, 12:42 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 84 دن بعد ایک بار پھر سے کورونا کے 51 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس میں 15 سال سے کم عمر کے 5 بچے شامل ہیں۔اس سے پہلے 22 جولائی کو بھوپال میں کورونا کے 60 مثبت کیسز سامنے آئے تھے، جبکہ صوبے میں کل ایکٹیو کیس 110 ہیں۔

ستمبر کے آخر میں صرف 26 کورونا مریض مثبت پائے گئے تھے جوکہ اکتوبر کے 12 دن میں 51 پر پہنچ گئے ہیں، خدشہ ہے کی اس مہینے کے آخری تک کورونا کے نئے معاملے کا آکڑا بڑھ کر 100 سے بھی پار کرسکتا ہے۔

فی الحال نئے 51 مثبت مریضوں میں سے 35 کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 6 مریض شہر سے باہر جاچکے ہیں۔ وہیں 10 لوگوں سے ضلع انتظامیہ کا کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اب بھوپال میں ہر روز نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details