اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کرنٹ کی زد میں آنے سے 50 سالہ ٹیچر کی موت - اردو نیوز مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور سے 15 کلومیٹر دور سنگھ پور پولیس چوکی کے رام کھیریا گاؤں میں بجلی کی زد میں آنے سے ایک ٹیچر کی موت ہوگئی۔

50 year old teacher dies for electric shock in narsinghpur
کرنٹ کی زد میں آنے سے 50 سالہ ٹیچر کی موت

By

Published : Jun 29, 2021, 2:20 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ استاد ہیمند شرما گذشتہ روز اپنے کھیت والے مکان میں لینٹر کی ترائی کررہے تھے کہ تب ہی گھر کے اوپر سے آنے والی بجلی کی سپلائی لائن کی زد میں آگئے، جس سے وہ موقع پر ہی بے ہوش ہوگئے۔

مزید پڑھیں:مرادآباد: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک، متعدد مسافر زخمی

گھر والے انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے موت کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details