چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے گذشتہ رات جاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1174 نمونوں کی جانچ میں سے 47 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ان میں سے 37 اُجین شہر کے ہیں اور بقیہ ضلع کی ناگدا، ترانا اور کھچرود تحصیل کے ہیں۔
اجین میں کورونا کے 47 نئے کیسز - مدھیہ پردیش میں کورونا
مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا وائرس کے 47 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2875 ہوگئی ہے۔ تاہم ان میں سے 2279 مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو کرگھر پہنچ چکے ہیں۔
اجین میں کورونا کے 47 نئے کیسز
ضلع میں اب تک 2875 افراد متاثر پائے گئے ہیں ۔ اس عالمی وبا سے ضلع میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے اور 519 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ضلع میں اب تک 89 ہزار 658 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔