اردو

urdu

By

Published : May 27, 2022, 9:19 PM IST

ETV Bharat / state

Religious Summer Camp in Bhopal: بھوپال میں 45 روزہ دینی سمر کیمپ

دارالحکومت بھوپال کے تعلیمی ادارے القرآن اکیڈمی کا 45 روزہ دینی سمر کیمپ شروع ہو چکا ہے۔ اس سمر کیمپ میں بچوں کو دین کے ساتھ دنیاوی چیزوں سے بھی روشناس کرایا جارہا ہے۔ Religious Summer Camp in Bhopal

بھوپال میں 45 روزہ دینی سمر کیمپ
بھوپال میں 45 روزہ دینی سمر کیمپ

بھوپال: چھٹیوں کے دوران ہر ایک کو کچھ نیا کرنے، سیکھنے اور نئی چیزیں کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔ ریاست بھر میں منعقد ہونے والے سمر کیمپوں میں مختلف سرگرمیاں ہوتی ہے، لیکن اس بار دارالحکومت بھوپال میں ایک نئی قسم کے سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس 45 روزہ کیمپ میں جہاں لوگوں کو اسلامی چیزوں کے بارے میں بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو وہیں اس میں فنی اور تفریحی کلاس بھی شامل کی جا رہی ہیں۔Religious Summer Camp in Bhopal

بھوپال میں 45 روزہ دینی سمر کیمپ

اس سمر کیمپ کا آغاز دارالحکومت بھوپال کی تعلیمی ادارے القرآن اکیڈمی نے کیا ہے۔ حالانکہ اس سمر کیمپ کا آغاز 10 مئی کو ہوا تھا اور یہ 25 جون تک جاری رہے گا۔ تنظیم کے ذمہ دار سید سعد مشتاق نے بتایا کہ دنیا کی ہلچل میں ہمیں اپنے دین کی اہم باتوں کو سیکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ اسی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سمرکیمپ کو تشکیل دی گئی ہے۔

اس 45 روزہ سمرکیمپ میں حفظ القرآن 10سورتیں، مختلف موضوعات پر 10 احادیث اور مسنون دعائیں، قرآنی دعائیں، سیرت النبی، عربی اور انگریزی کے ساتھ خصوصی طور پر اردو زبان پر زور دیا جا رہا ہے۔ جس میں بولنا اور تحریر شخصیت کی نشوونما وغیرہ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

اکیڈمی کے مطابق کلاسز آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جس سے بھوپال کے طلباء بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ القرآن اکیڈمی کا مقصد ہے کہ بچے گرمیوں کی چھٹی کا صحیح استعمال کرتے ہوئے دنیاوی چیزوں کے ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

Awareness Camp: حمایت اسکیم کے تحت ڈگری کالج منڈی میں کیمپ منعقد

ABOUT THE AUTHOR

...view details