اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر تعلیم نے سنبھالا ٹریفک کا نظام

ایک تقریب میں جارہے وزیر تعلیم نے اس وقت ٹریفک نظام کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا جب شہر اندور میں ٹریفک جام ہوگیا، جس کو دیکھتے ہوئے وزیر تعلیم نے بے ترتیب ٹریفک کو درست کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔

وزیر تعلیم جیتو پٹواری

By

Published : Sep 11, 2019, 3:41 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:44 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں وزیر تعلیم جیتو پٹواری نے بے ترتیب ٹریفک نظام کو درست کیا، جہاں بارش کے سبب ٹریفک جام ہونا عام بات ہے، لیکن جب ٹریفک میں خود وزیر تعلیم جیتو پٹواری پھنس گئے تو انہوں نے گاڑی سے اتر کر ٹریفک نظام کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ جیتو پٹواری رات چالڑے پوری چوراہ سے گزر رہے تھے اسی وقت وزیر تعلیم جیتو پٹواری کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی، جس کے بعد انہوں نے خود ہی ٹریفک کے نظام کو اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔

وزیر تعلیم نے سنبھالا ٹریفک کا نظام

واضح رہے کہ جیتو پٹواری سینٹرل لائٹ کے افتتاح میں شریک ہونے جارہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا، جس کی وجہ سے وہ اس تقریب میں نہیں پہنچ نہیں پائے۔

جب انہوں نے ٹریفک افسران کو فون پر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو کوئی معقول جواب نہ ملنے سے خود گاڑی سے اترے اور ٹریفک کو درست کروایا۔

واضح رہے کہ اندور میں اعلیٰ افسروں نے ایک مہم بھی چلائی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے صفائی ستھرائی میں وہ پہلے نمبر پر آئے ہیں اسی طرح کیوں نہ اس بار ٹریفک نظام میں بھی نمبر ون آئیں، لیکن ٹریفک جام کے واقعات سے اس مہم پر بھی سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details