اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق سرپنچ سمیت 40 افراد پر مقدمہ درج - madhya pradesh news

مسجد میں ہجوم دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد پولیس فورس نے سابق سرپنچ اعجاز خان سمیت 40 افراد پر متعدد دفعات اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا ہے۔

سابق سرپنچ سمیت 40 افراد پر مقدمہ درج
سابق سرپنچ سمیت 40 افراد پر مقدمہ درج

By

Published : Apr 10, 2020, 4:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں روزانہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے لیکن اس کے باؤجود بھی کچھ لوگ احتیاط سے کام نہیں لے رہے ہیں جس سے انفیکشن بڑھنے کا خطرہ لا حق ہ ہو گیا ہے۔

دراصل معاملہ چھندواڑا کے چورنگی پولیس اسٹیشن کے علاقے کا ہے۔ جہاں پولیس نے گشت کے دوران 'خیری خورد' مسجد میں 40 افراد کو ایک ساتھ نماز پڑھتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی وجہ سے پولیس دیہی علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہے۔ اسی دوران چورائی سے 5 کلومیٹر دور کی ایک مسجد میں ہجوم دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد پولیس فورس نے سابق سرپنچ اعجاز خان سمیت 40 افراد پر متعدد دفعات اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details