مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کے کھڈی خورد علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، تو وہیں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی کنبے کے تین بھائی- بہن ہے اور ایک چچا زاد بھائی جن کی کا علاج کے دوران ہی موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ بچے باہر گھوم رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا کے ساتھ بجلی چمکنے لگی جس کے بعد بارش شروع ہوگئی۔
وہیں بارش سے بچنے کے لیے ایک درخت کے نیچے بچے چھپ گئے تھے جس کے بعد اچانک آسمانی بجلی گری اور تمام بچوں کو اپنے ضد میں لے لیا۔ ان میں تین بچوں کی موقع پر ہی موت گئی جبکہ اس درخت پر موجود ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ جسے علاج کے لیے سدھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی علاج کے دوران ہی موت ہو گئی۔