مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ڈبرا جارہی ایک کار جوارسی کے پاس بے قابو ہوکر گر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں کار میں سوار ڈابرا کے چار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جب کہ ایک زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ حادثہ اتوار کے روز پیش آیا۔ موقع پر پہنچی مقامی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے گوالیار لے آئی۔
بتایا جارہا ہے کہ 30 سالہ شیوم، 27 سالہ نوجوت سکھ، 30 سالہ شیوم کھاگٹ اور کارتک پالیوال ایک کار میں سوار ہو کر گوالیار سے ڈبرا گھر لوٹ رہے تھے۔ جوراسی کھائی پر ون چوکی کے پاس ان کی کار بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔