بھوپال:مدھیہ پردیش میں لمپی وائرس جانوروں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس وائرس سے اب تک 38 جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے پڑوسی ریاستوں سے آنے والے جانوروں کے داخلے پر پابندی لگانے کی بات کہی ہے۔ Lumpy virus cases rise in Madhya Pradesh
ایم پی میں اس وائرس سے جانوروں کے بیمار ہونے کا مسلسل سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں اب تک تین ہزار 314 جانور وائرس سے متاثر ہیں۔ اس میں سے دو ہزار 742 صحت مند اور 38 کی موت ہوچکی ہے۔
جانوروں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 530 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ریاست میں ویکسین کافی مقدار میں دستیاب ہیں۔ بھنڈ، مورینا اور شیوپور میں لمپی وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد وہاں ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
چیف منسٹر چوہان نے لمپی وائرس کے اثرات اور اس سے نمٹنے کے لئے حکومتی سطح پر کی جارہی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے آج افسران کی میٹنگ طلب کی اور اس میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں لمپی وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے افسر ہر سطح پر ضروری اقدامات کریں۔ 38 animals die from lumpy virus in MP