اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال گیس سانحہ: 37 ویں برسی کے اختتام پر 37 روزہ احتجاجی دھرنا - Bhopal Gas Tragedy، Survivors Launch Justice Campaign

بھوپال گیس سانحہ کو تقریباً 37 برس کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن نہ ابھی اس خوفناک رات کی یاد ہی دھندلی ہوئی ہے اور نہ ہی یونین کاربائڈ کی فیکٹری سے رسنے والی گیس کی زد میں آنے والوں کے زخم بھرے ہیں۔ متاثرین نے 37ویں برسی کے مناسبت سے 37 روزہ احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

37 Years, 37 Questions: Bhopal Gas Tragedy
بھوپال گیس سانحہ: 37 ویں برسی کے اختتام پر 37 روزہ احتجاجی دھرنا

By

Published : Oct 26, 2021, 9:17 PM IST

گیس سانحہ کے گزرے ویسے تو 37 برس کا عرصہ بیت چکا ہے، لیکن گیس متاثرین اس سیاہ رات اور اب کی رات میں وہ کوئی زیادہ فرق محسوس نہیں کرتے ہیں۔ حکومتوں کے دعوی اور وعدے سے ناراض گیس متاثرین نے آج سے 37 دنوں تک اپنے مطالبات کو لیکر مسلسل تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔


متاثرین کے لیے کام کرنے والی 4 تنظیموں نے 37 دنوں تک 37 سوالات کو لے کر احتجاجی دھرنا کا اعلان کیا ہے۔ جس میں گیس متاثرین کے معاوضے، ملزمین کو سزا، متاثرین کے لیے علاج، روزگار اور سماجی باز آبادکاری اور اور زمینی آلودگی اور اس کے زہر کی صفائی جیسے معاملے پر دھیان کھینچا جائے گا۔'

مظاہرین کا کہنا ہے آج کے دن سے 37 دنوں ایک ایک سوال پوچھے جائیں گے۔

بتادیں کہ سنہ 2010 میں مرکز اور ریاستی حکومت نے مانا تھا کہ امریکی کمپنیوں کو اضافی معاوضہ دینا ہوگا پر دونوں حکومتوں نے ہی معاوضہ بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن پر جلد سنوائی کے لیے آج تک ایک بھی پٹیشن نہیں لگائی ہے۔ گیس متاثرین جاننا چاہتے ہیں کہ مرکزی اور ریاستی حکومت پچھلے گیارہ برسوں میں اس پٹیشن کی سماعت کیوں نہیں کرا پائی ہے'۔


گذشتہ 7 برسوں میں بھارت میں ڈؤں کیمیکل امریکہ کے کاروبار میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، ان 7 برسوں میں بھوپال ضلع عدالت کے ذریعے کمپنی کے ملزموں کو سمن بھیجے گئے ہیں لیکن کمپنی مسلسل اسے نظر انداز کرتی چلی آ رہی ہے۔ گیس متاثرین کا سوال ہے کہ اس ملک کے قانون کی اندیکھی کرنے والی کمپنی کو بھارتی حکومت ملک میں تجارت کیوں کرنے دے رہی ہے۔


گیس متاثرین کے علاج اور ان کی باز آباد کاری کرانے میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی منشا پر بھی سوال اٹھایا گیاہے۔ 37 سال کے بعد بھی گیس متاثرین کو صرف علامتی علاج ہی دیا جا رہا ہے جو صرف صرف عارضی آرام دے پاتا ہے۔


یونین کاربائیڈ کے کارخانے کے اندر اور اس کے آس پاس کی مٹی اور زمینی آلودگی اور زہریلے کیمیکل کی صفائی پر بھی سوال اٹھائے گئے۔ بھارت اور امریکا دونوں ملکوں کے قانون ڈاؤ کیمیکل سے زمینی آلودگی کے لیے معاوضہ لینے کا حقدار ہے پر اس کے باوجود ریاستی حکومت نے آج تک اس کمپنی کے خلاف کوئی دعوی پیش کیوں نہیں کیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details