مدھیہ پردیش کے اُجین ضلع میں کووڈ 19 کے 34 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب یہ تعداد 1644 ہوگئی ہے جبکہ ان مریضوں میں سے 1351 علاج کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والے 763 نمونے میں سے 34 کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت پایا گیا۔ ان میں سے 27 کا تعلق اجین سے اور چار ماہر پور تحصیل سے، دو تحصیل بڈنگر اور ایک تحصیل کھچرود سے ہے۔ اس طرح ضلع میں اب تک 1644 مثبت مریض پائے گئے۔