اندور میں کورونا کے 32 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی
مدھیہ پردیش کے اندور ضلع سے 32 افراد کےنمونے کورونا انفیکشن کے شبہ میں جانچ کےلئے بھیجے گئےتھے جس میں سبھی کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
اندور میں کورونا کے 32 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو
سرکاری اطلاع کے مطابق ، آج ضلع سے بھیجے گئے 13 نمونوں کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔ ابتدائی 19 رپورٹس سمیت تمام 32 رپورٹس منفی رہی ہیں۔ اس طرح ، ابھی تک اندور ضلع میں ایک بھی انفیکشن کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مذکورہ بالا تمام معاملات میں ، مشتبہ افراد کو 14 دن تک طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ حکومت نے اندور کے شہریوں سے 'سماجی دوری' برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔