ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا انفیکشن کے 31 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ان کی تعداد بڑھ کر دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں سے 1598 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر نے کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوںمیں 438 سیمپلوں میں سے 31 کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ان میں سے 28 اجین اور مدیحہ پور، باڑمیڑ و ترانہ تحصیل کا ایک ایک مریض شامل ہے۔