اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک دن میں 33 کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد وہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 329ہوگئی ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مہاویر کھنڈیلوال کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا کے 33 نئے مریض کل ملے ہیں۔ اس سے ضلع میں اب کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 329 تک پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ 148مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں ۔