اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کورونا وائرس سے 30 کی موت، 29 صحتیاب - مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ہی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 249 تک پہنچ گئی ہے۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پروین جتیا
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پروین جتیا

By

Published : Apr 11, 2020, 2:22 PM IST


کورونا وائرس نے پورے ملک کو اپنے زد میں لے رکھا ہے۔ مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض ملے ہیں جبکہ یہاں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے جس پر سختی سے عمل بھی کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت عملہ اور انتظامیہ اس وبا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جہاں تازہ معلومات میں کورونا وائرس کے 249 متاثر مریض ملے ہیں وہیں 29 مریض صحتیاب ہو کر گھر بھی لوٹ چکے ہیں۔

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پروین جتیا

چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پروین جتیا نے بتایا کہ کورونا وائرس سے ابھی تک 30 لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں اچھی خبر یہ ہے کہ 29 مریض صحتیاب ہو کر گھر بھی واپس آ چکے ہیں۔ 27 لوگوں کو کورونا کی شبہ میں کورنٹائن مرکز بھیجا گیا ہے۔

اس طرح اندور میں 249 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور تقریباً 1000 لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details