ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 27289 ہوگئی ہے جبکہ 22127 افراد شفایاب ہو کر ہسپتال سے گھر لوٹ چکے ہیں تو وہیں اس مہلک وبا سے 608 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3713 مریضوں کے نمونوں کی جانچ کی گئی ان میں سے 482 مریضوں کی رپورٹ مثبت اور 3196 کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 6 اموات کی تصدیق کی گئی ہے ۔