اردو

urdu

ETV Bharat / state

چدمبرم کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر سمیت 28 افسروں کو ایوارڈ - پرتھ سارتھی نے چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو بھی گرفتار کیا تھا

یوم جمہوریہ کے موقع پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو گرفتار کرنے والے افسر سمیت سی بی آئی کے 28 افسران کو پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔

چدمبرم کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر سمیت 28 افسروں کو ایوارڈ
چدمبرم کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر سمیت 28 افسروں کو ایوارڈ

By

Published : Jan 26, 2020, 1:20 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 4:21 PM IST

عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ سال آئی این ایکس میڈیا کیس میں چدمبرم کو گرفتار کرنے والے ڈپٹی ایس پی رام سوامی پارتھ سارتھی کو پولیس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرتھ سارتھی نے چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو بھی گرفتار کیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر دھریندر شنکر شکلا کو بھی معزز خدمات کے لیے پولیس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے ممبئی کے صحافی جے ڈے کے قتل کی جانچ کی اور متحدہ عرب عمارت سے بھارتی شہری روشن انصاری کو بھارت لانے والی ٹیم کی قیادت کی۔

انہوں نے گورمیت رام رحیم سے متعلق کیس کی بھی تفتیش کی تھی۔ ممتاز خدمات کے لیے جن افسروں کو پولیس میڈل سے نوازا گیا ان میں بنے کمار ، منوج ورما ، نربھے کمار ، روی نارائن ترپاٹھی ، مکیش ورما ، نتیش کمار ، بارون کمار سرکار ، نارائن چندر ساہو ، نند کشور ، نور علی شیخ اور روہتش کمار دھنوا شامل ہیں۔

Last Updated : Feb 25, 2020, 4:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details