اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: کورونا کے 272 نئے کیسز - اندور میں کورونا

چار افراد کی موت ہونے کے بعد اموات کی تعداد 393 ہوگئی ہے۔ تاہم راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک 8934 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اندور: کورونا کے 272 نئے کیسز
اندور: کورونا کے 272 نئے کیسز

By

Published : Aug 31, 2020, 12:34 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس کے 272 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 12992 ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) کی جانب سے گذشتہ رات جاری بلیٹن کے مطابق اس کے علاوہ گزشتہ روز چار افراد کی موت ہونے کے بعد اموات کی تعداد 393 ہوگئی ہے۔ تاہم راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک 8934 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق اب تک مجموعی دو لاکھ تیرہ ہزار چار سو بائیس ٹیسٹ رپورٹز موصول ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز جانچے گئے 2994 نمونوں میں 272 متاثر پائے جانے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 12992 ہوگئی ہے۔

ادھر راحت کی خبر یہ ہے کہ گزشتہ روز 87 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں چھٹی دیے جانے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 8934 مریضوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ اس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 3665 ہو گئی۔ وہیں اب تک سرکاری قرنطینہ مراکز میں سے اب تک 6110 مشتبہ افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد چھٹی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details