بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے دیر رات انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے دو درجن سے زیادہ افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے اور تقریباً ایک درجن اضلاع کے کلکٹر بھی متاثر ہوئے۔ اندور کے ضلع کلکٹر منیش سنگھ کو ریاستی صنعتی ترقی کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جبل پور کے کلکٹر الیا راجہ ٹی کو اسی پوسٹ پر اندور بھیجا گیا ہے۔ بھوپال واقع آر سی وی پی نرونہا اکادمی کی ڈائریکٹرمحترمہ سونالی وانگنکرکوکمشنر کم ڈائریکٹر، انڈین سسٹم آف میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ IAS Officers Transferred in MP
مدھیہ پردیش اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن بورڈ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شنمکھ پریہ مشرا، ڈائریکٹر ان اسٹاف سلیکشن بورڈ بھوپال، چھندواڑہ کے کلکٹر سورو کمار سمن کو جبل پور کلکٹر، عمریا کلکٹر سنجیو سریواستو کو مدھیہ پردیش اسٹیٹ اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ جنریشن بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیواس کلکٹر چندرمولی شکلا کو مدھیہ پردیش ہوم کنسٹرکشن اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ میں کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔