ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا کے 26 نئے معاملے سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد بھوپال میں متاثرہ افراد کی تعداد 1326 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اب تک 49 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ بھوپال میں ٹھیک ہونے والی نرس ایک بار پھر مثبت پائی گئی ہے۔
بھوپال میں کورونا کے 26 نئے کیسز - bhopal corona news
دارالحکومت بھوپال میں پیر کی شب 26 مشتبہ افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ محکمہ صحت نے ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حمیدیہ ہسپتال میں کام کرنے والی ایک نرس کو ڈیوٹی کے دوران ہی انفیکشن ہوگیا تھا، جس کے بعد وہ چرایو ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ 12 مئی کو صحت یاب ہونے کے بعد نرس کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ بعد میں 22 مئی کو ایک بار پھر نرس کا نمونہ لیا گیا جو مثبت آیا ہے۔
چرایو ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اپنے کنبے سے الگ رہ رہی تھی۔ قرنطینہ کا وقت ختم ہونے پر وہ گھر جانا چاہتی تھی، لیکن گلے کی تکلیف کی وجہ سے، 22 مئی کو اس کا کورونا کا دوبارہ جانچ کیا گیا جس میں وہ مثبت پائی گئی۔ حکومت ہند کی نئی گائڈلائن کے مطابق، کورونا مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کرنے کے لیے اب جانچ کروانا ضروری نہیں ہے۔