سرکاری اطلاع کے مطابق آج ملے کورونا جانچ رپورٹ میں 246 کوروناکے نئے پازیٹو مریض ملے ہیں۔ان مریضوں کو ملاکر ضلع میں اب 6108 کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔راحت کی خبر یہ ہے کہ ان مریضوں میں سے 3747 مریض ٹھیک ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔وہیں حال میں 2197 کورونا متاثرہ مریضوں (ایکٹو) کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ضلع میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 164 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔آج بھی 62 لوگ اسپتال سے ٹھیک ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
بھوپال: کورونا کے 246 نئے معاملے - بھوپال میں کورونا سے موت
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکوت بھوپال میں ہر روز بڑھتے کورونا انفیکشن کے معاملوں کے درمیان آج ریکارڈ توڑ 246 کورونا متاثر پائے گئے۔ان مریضوں کو ملاکر ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھکر 6108 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج پائے گئے 246 کورونا متاثرین میں شہید نگر کالونی سے سات لوگ کورونا سے متاثر ملے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ریشی نگر املی سے چھ،راج دیو کالونی نیئر ایکتا پارک میں ایک ہی کنبے سے تین لوگ متاثر نکلے ہیں۔ای ایم ای سینٹر سے دو ،ایم ایل اے ریسٹ ہاؤس سے تین،کرشنا نگر کالونی کروند سے چار،اریرا کالوجی سے ایک ہی کنبے کے تین لوگوں کے ساتھ ہی اسی کالونی میں دیگر چار لوگ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
اسی طرح لہار پور سے تین لوگ،پروفیسر کالونی سے ایک،جہانگیر آباد سے دو لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔