ریاستِ مدھیہ پردیش کے دیواس شہر کے شنکر گڑھ پہاڑی میں واقع گئوشالہ میں 24 سے زائد گایوں کی موت ہوئی ہے۔ گئوشالہ کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو کئی بار جانکاری دی گئی تھی، پھر بھی اس کا خیال نہیں رکھا جا رہا تھا جس کی وجہ سے گایوں کی موت ہوئی ہے۔
دیواس: گئوشالہ میں 24 گایوں کی موت - Congress city president Manoj Rajani
دیواس شہر کے شنکر گڑھ پہاڑی میں واقع گئوشالہ میں 24 سے زائد گایوں کی موت ہوئی ہے۔ گئوشالہ کمیٹی نے ضلع انتظامیہ پر اس کا الزام عائد کیا ہے۔
دیواس: گوشالہ میں 24 گایوں کی موت
کمیٹی نے کہا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے گئوشالہ میں نہ تو جانوروں کے علاج کے لئے ڈاکٹرز آتے تھے اور نہ ہی چارے کا کوئی انتظام کیا جاتا تھا، اسی لاپروائی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی کانگریس کے شہری صدر منوج راجانی اپنے کارکنان کے ساتھ گئوشالہ پہنچے اور انتظامیہ کے خلاف گئوشالہ میں ہی مظاہرہ کرنے لگے، اس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ پر لاپروائی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی حکومت پر بھی کئی الزامات عائد کئے۔