اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP New Corona Cases: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 21 نئے معاملے - مدھیہ پردیش میں کورونا کے نئے معاملے

مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 21 مثبت MP New Corona Cases معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے اب ریاست میں کورونا کے مجموعی طور پر 181 مریض ہیں ۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے 21 نئے معاملے
مدھیہ پردیش میں کورونا کے 21 نئے معاملے

By

Published : Dec 20, 2021, 5:11 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کی تیسری لہر کے مدنظر حکومت جہاں مستعد نظر آرہی ہے، وہیں ریاست میں کورونا کے 21 نئے معاملے MP New Corona Cases سامنے آئے ہیں۔

ریاست کے وزیر میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے کہا کہ گزشتہ دن 60 ہزار 463 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں کورونا کے 21 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ اب ریاست میں کورونا کی مجموعی تعداد 181 ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں روز کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ ریاست میں کسی بھی طرح کے نئے ویرینٹ کی خبر ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کورونا گائیڈ لائن کا مکمل طور سے خیال کریں تاکہ وہ کورونا سے محفوظ رہ پائیں۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے 21 نئے معاملے

انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش سے متصل ریاستوں میں نئے ویرینٹ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس لیے ہمیں خیال رکھنا ہے کہ اس انفیکشن کو بڑھنے نہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں:Covid Cases in Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش میں کورونا کے 20 نئے کیسز

انہوں نے کہا کہ اب تک مدھیہ پردیش میں 9 کروڑ 75 لاکھ 10 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم دسمبر آخری تک پورے صوبے کو ویکسین دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے وزیر اعلی چاہتے ہیں کہ لوگوں میں بیداری آئے اور سبھی اضلاع میں ویکسینیشن یا صحت سے متعلق انتظامات کو درست کیا جائے اور اس کے لیے ہم کوشش بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم نے آکسیجن پلانٹ بھی دیکھے ہیں اور لگاتار اس کی مونیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں پہلے جیسے حالات پیدا نہ ہو ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details