ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بےنظیر انصار ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 27 مارچ کو اردو صحافت کے دو سو سال Two Hundred years Of Urdu Journalism پورے ہونے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تنظیم کے صدر ایم ڈبلیو انصاری کا کہنا ہے کہ اردو زبان کے بقا و فروغ کے لیے اور خاص طور سے اردو رسم الخط کو برقرار رکھنے کے لیے اور جس طرح کی ناانصافی زبان کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ اس کا مطالبہ ہم حکومتوں سے کریں گے کہ حکومت اس جانب توجہ دے اور اردو زبان کو فروغ دیں۔
Two Hundred Years Of Urdu Journalism: بھوپال میں اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر تقریبات - ردو صحافت کے 200 سال مکمل ہونے پر تقریبات
بھوپال کی تنظیم بےنظیر انصار ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 27 مارچ کو اردو صحافت کے دو سو سال پورے ہونے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ Two Hundred years Of Urdu Journalism
سیمینار میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں خصوصاً بھوپال کے ادبی جوہر اور سینئر صحافی جنہوں نے 22 مارچ 1822 سے مسلسل اردو کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایسے صحافیوں کو تاریخ کی کتابوں میں جگہ دی جائے۔ جس سے آنے والی نسلوں کو یہ معلوم ہو اور آنے والی نسل ان کی کارگردگی، محنت، ہمت اور جذبے سے متاثر ہوں۔ اس سلسلے میں بے نظیر انصار ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے عہد کیا ہے کہ ہم ان تمام صحافیوں کو منظر عام پر لائیں گے۔
بےنظیر انصار ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ہے کی کی اس سے مینار کے ذریعے جہاں حکومت سے اردو زبان کے فروغ اور بقا کے لیے مطالبہ کیا جائے وہی اردو صحافت میں جو نمایاں نام ہے انہیں تاریخی کتابوں میں جگہ دی جائے-