ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں کورونا کے 20 مریض ملنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 1086 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بندیل کھنڈ میڈیکل کالج (بی ایم سی) اسپتال میں کل چار کورونا متاثرین کی موت ہوجانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 68 ہوگئی ہے۔
بی ایم سی میں کل جن چار مریضوں کی موت ہوئی، ان میں سے تین دموہ ضلع کے اور ایک چھتر پور ضلع کا رہنے والا ہے۔اس طرح بی ایم سی میں علاج کے دوران اب تک 68 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔