جی آر پی پولس سپرنٹنڈنٹ ہتیش چودھری نے آج بتایا کہ کل دیر رات دونوں ملزموں راجیش تیواری اور آلوک مالویہ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ راجیش تیواری ریلوے میں جونیئر انجینئر (سیفٹی کاؤنسلر) اور آلوک مالویہ سینئر سیکشن انجینئر کے طور پر تعینات ہیں۔
بھوپال: لڑکی کی آبروریزی کے الزام میں ریلوے کے دو ملازم برطرف
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں واقع گیسٹ ہاؤس میں اترپردیش کی ایک لڑکی کی آبروریزی کے الزام میں ریلوے کے دو افسران کو گورنمنٹ ریلوے پولس (جی آر پی) نے گرفتار کرلیا ہے۔
جی آر پی ذرائع نےبتایا کہ دونوں ملزموں نے بھوپال کے اہم ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں واقع گیسٹ ہاؤس میں کل جھانسی کے رہنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر نوکری دلانے کے نام پر بلایا تھا۔ جھانسی سے اسٹیشن پہنچی لڑکی کو ملزم راجیش تیواری گیسٹ ہاؤس لے گیا اور اسے پینے کی چیز میں نشیلی اشیاء ملا دی۔ جس کےبعد وہ بے ہوش ہوگئی، اس کے بعد اس کی آبروریزی کی گئی۔ راجیش تیواری کے علاوہ آلوک مالویہ نے بھی آبروریزی کی۔
ذرائع کے مطابق ہوش میں آنے پر لڑکی جی آر پی تھانے پہنچی اورواقعہ کی اطلاع دی۔ جی آر پی نے معاملہ درج کرکے ملزموں کو دیر رات گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جھانسی کی رہنے والی لڑکی چند ماہ سے راجیش تیواری سے جاننے والوں کے ذریعہ رابطے میں تھی۔اس دوران بھوپال ریلوے سیکشن انتظامیہ نے اس معاملہ کے جانچ کا حکم دیتے ہوئے دونوں افسران کو فوری اثر سے کل رات ہی معطل کردیا تھا۔ ریلوے انتظامیہ نے اعلی سطحی ٹیم تشکیل دے کر فوری طور سے جانچ رپورٹ طلب کی ہے۔