ایم پی کے ضلع دموہ کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگیتا تری ویدی نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 نئے مریض پائے گئے ہیں، جہاں ایک جانب اب تک 125 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔
مدھیہ پردیش: دموہ میں کورونا کے 18 نئے مریضوں کا انکشاف
مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں کورونا وائرس کے 18 نئے مریض ملنے کے بعد جہاں متعلقہ انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہوگیا ہے۔ وہیں متاثرین مریضوں کی تعداد 3171 ہوگئی ہے۔ ان 18 مریضوں میں 16 مرد اور 02 خواتین شامل ہیں۔
مدھیہ پردیش: دموہ میں کورونا کے 18 نئے مریضوں کا انکشاف
وہیں اب تک 2895 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ فی الحال یہاں 151 فعال مریض زیر علاج ہیں۔