اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pravasi Bharatiya Convention اندور میں تین روزہ پرواسی بھارتیہ کنونشن آج سے شروع - اندور میں پرواسی بھارتیہ کنونشن‏

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پرواسی بھارتیہ کنونشن‏ (پی بی ٹی) کا وزیراعظم نریندر مودی باضابطہ افتتاح کریں گے جبکہ اختتامی اجلاس میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمر شریک ہوں گی۔ Indore Pravasi Bhartiya Sammelan

Pravasi Bharatiya Convention
تین روزہ پرواسی بھارتیہ کنونشن

By

Published : Jan 8, 2023, 5:18 PM IST

اندور: ملک کے سب سے صاف ستھرے شہر اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ کنونشن پی پی ٹی آج سے شروع ہوگیا ہے۔ تین روزہ کنونشن تین مرحلوں میں منعقد ہوگا، پہلا 'نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر کی صدارت میں 'جدت اور نئی ٹیکنالوجیز میں ڈائسپورا نوجوانوں کا کردار' پر ہوگا۔ جس میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی شریک ہوں گے۔ اس بار کنونشن کا موضوع 'بیرون ملک آباد بھارتیہ امرتکال میں بھارت کی ترقی کے لیے قابل بھروسہ شراکت'' ہے، جس میں 70 مختلف ممالک کےا 3500 سے زیادہ غیر مقیم بھارتیہ اراکین شرکت کریں گے۔ تین روز تک چلنے والا کنونشن 11جنوری کو ختم ہوگا جبکہ کل 9 جنوری کو مسکراؤ کنونشن کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کریں گے تو وہیں اس کے اختتامی اجلاس کی صدارت صدر جمہوریہ دروپتی مرمر کریں گی اور پرواسی بھارتی سامان پیش کریں گی۔ Indore Pravasi Bhartiya Sammelan

17واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن 8 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔ پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے۔ یہ بیرون ملک رہنے والے بھارتیوں کو جوڑنے، رابطے قائم کرنے اور بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ جس میں 70 ممالک سے 3500 سے زائد افراد رجسٹریشن کر چکے ہیں۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات، ماریشس، قطر، عمان، امریکہ، برطانیہ، بحرین، کویت اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک کے بڑے غیر ملکی وفود شرکت کریں گے۔ ماریشس، ملائیشیا اور پناما سمیت ممالک کے وزارتی سطح کے وفود شرکت کریں گے۔

بتا دیں کہ اس بار کے پی بی ڈی کی خاص اہمیت ہے کیونکہ سال 2023 بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے اور بھارت کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی شاندار تاریخ کا نشان ہے جبکہ اس تقریب کا تھیم کچھ اس طرح ہے کہ 'پرواسی امرت کال انڈیا کا قابل اعتماد شراکت دار ترقی کے لیے' اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا اگلے 25 سالوں میں ایک خود کفیل بھارت کی تعمیر کا وژن اور نیو انڈیا کے اس وژن کو حاصل کرنے میں ڈائیسپورا بھارتیوں کی طرف سے ادا کیا جانے والا شراکتی کردار شامل ہے۔ اس سے قبل سولہواں پرواسی بھارتیہ کنونشن کورونا کی وجہ سے ورچول منعقد ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details