صنعتی شہر اندور جہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ تین دنوں سے یہاں کورونا کے 1500 سے زیادہ مثبت معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ وہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1656 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ سات لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
اندورمیں کورونا کا قہر جاری پورے شہر میں خوف کا ماحول ہے حالانکہ انتظامیہ اور صحت عملہ اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش بھی کر رہا ہے۔ شہر میں کورونا کرفیو بھی نافذ ہے۔ ضروری اشیاء کی دوکانوں کو ہی کھلنے کی اجازت ہے۔
کورونا نوڈل آفیسر ڈاکٹر امیت مالا کر نےبتایا کی گزشتہ 24 گھنٹوں 9142,کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 1656, کی رپورٹ مثبت آئے تو وہی 7312,کی رپورٹ منفی ہیں جبکہ سات اموات بھی درج کی جاچکی ہیں۔
آج مثبت آنے والے مریضوں کی شرح % 18.1 جو بہت زیادہ ہے 'ہمیں بہت ہی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تو آنے والے وقت میں حالات اور بد سے بدتر ہو سکتے ہیں۔'
اندور ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 87625, ہے تو وہی 1040, فوت ہوچکے ہیں۔ جب کہ شفا یاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی مجموعی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔