ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس کے 41 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد، یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 3922 ہوگئی ہے اور دو ہلاکتوں کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2618 مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے گھر جا چکے ہیں۔ وہیں ابھی بھی 1141 مریض زیر علاج ہیں۔
اندور میں کورونا وائرس سے 163 اموات
اندور میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں آج کورونا کے 41 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے گزشتہ رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ 'مجموعی 3107 نمونوں کی جانچ میں صرف 41 افراد متاثر پائے گئے جبکہ 1028 نئے نمونے جانچ کے لیے موصول ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ 'گزشتہ روز ایک 51 سالہ خاتون اور 83 سالہ مرد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 163 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 27 متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر 2618 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1141 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سرکاری قرنطینہ مراکز سے 12 افراد کو صحت یاب پائے جانے کے پر چھٹی دے دی گئی۔