مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کورونا انفیکشن کے 129 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 6035 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 4238 مریض صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1505 ہے۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پروین جاڑیہ کی جانب سے گذشتہ رات جاری بلیٹن کے مطابق اب تک ایک لاکھ اٹھارہ ہزار چار سو ستاون نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے جن میں سے 6035 متاثر پائے گئے ہیں۔گزشتہ روز 1957 نمونوں کی جانچ میں 129 کورونا مریض پائے گئے ہیں۔